• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت نہیں آرہی‘مہنگائی 4 ماہ میں ختم ہوجائیگی‘ شیخ رشید

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ یوم پاکستان کو فوجی پریڈہوتی ہے ‘پی ڈی ایم 23 مارچ کو لانگ مارچ کی تاریخ بدلے‘لانگ مارچ ایک ہفتہ پہلے یا بعدمیں کرلے ورنہ پھر نہ کہے کہ راستے بند کر دئیے‘ فضل الرحمان جب اسلام آباد آئے تھے وہ وقت اپوزیشن کے احتجاج کا تھا ، اب تو نئے الیکشن کا دور آگیا ہے‘ مولاناجن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد اور ہیں‘ نگران حکومت نہیں آرہی‘عمران خان تین چار ماہ میں مہنگائی ختم کریں گے‘انتہاپسندی کا راستہ روکنے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا‘ہمیں انتہا پسندی کا پرچار کرنے والی طاقتوں کی نفی کرنی چاہیے‘سیالکوٹ واقعہ پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں‘سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر جلد فیصلوں کیلئے نئے قوانین بننے چاہئیں، میڈیا انتہاپسندوں کے بیانیے کو کوریج نہ دے۔منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو چار ماہ پہلے قومی دن پر احتجاج کا اعلان کر رہی ہے‘ اپوزیشن لانگ مارچ 15 روز پہلے یا 7 روز بعد کرلیں کیوں کہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے لیے ہمارا سارا جنگی سامان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچتا ہے۔

تازہ ترین