سرگودھا (جنگ نیوز) سرگودھا میں بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کے منگل بازارمیں ملزمان نے خاتون سے اسٹال لگانے کےزبردستی پیسے مانگے،نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔
ایرانی حکام کے مطابق ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کی فون پر بات عید کے روز کرا دی جائے گی۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنازے میں حکومتی عہدیداروں، فوجی قیادت اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
روس نے ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیف علی لاریجانی کی شہادت پر پیغام دیا ہے۔
ٹیم نے حقائق اور ریکارڈ جمع کرنے کے کا کام شروع کردیا ہے، منصفانہ اور شفاف فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو یقینی بنایا جائے گا: ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عثمان خواجہ نے بتایا کہ ان کی تیسری بیٹی عمیرہ مایا جمعے 13 مارچ کو پیدا ہوئی۔
اسرائیل اور امریکا نے جنگ شروع کی، ایران اسے ختم کرے گا: مہران موحد فر
نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی حدود میں مزید 1 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان نے کچھ دن قبل پاکستان کے خلاف جو ڈرون استعمال کیے وہ انہیں بھارت کی طرف سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی ولی عہد شیخ صباح الخالد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلاول خان کےخلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف اقدام قتل، ڈکیتی، لینڈ گریبنگ، دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے رکن میکس ڈو پلیسس نے کہا کہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔
نئی ویڈیو میں انہیں اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی پر حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔