• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کےتنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقے راجڑ میں زمین کےتنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق اور2 زخمی ہو گئے ،ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب گاؤں ناڑیاں کھڑیاں میں اراضی پرقبضہ کے لئے متحارب گروپوں میں تصادم کے دوران اندھادھند فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاع ملنے پر ایس پی صدر ،اے ایس پی صدر ،ایس ایچ او چونترہ پولیس نفری کے ہمراہ موقعپر پہنچ گئے ،ذرائع کاکہناہے کہ علاقہ میں فائرنگ کاسلسلہ وقفے وقفے سے کافی دیرتک جاری رہا،فائرنگ سے 2افرادجن کے نام شہبازاوراعجازشاہ بتائے جاتے ہیں جاں بحق ہوگئے۔ایس پی صدر کامران عامر نے کہاہےواقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،پولیس نے واقعہ کے بعدعلاقہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے20 افراد کو حراست میں لے کران کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیا۔
تازہ ترین