• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی پر عوامی اعتماد کا قرض مسائل حل کرکے ادا کرینگے‘ سینیٹر ثمینہ

کوئٹہ (پ ر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے، عوام نے جس طرح بی اے پی کے نمائندوں پر اعتماد کیا ا س پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش جاری ہے اور وزیراعلیٰ قدو س بزنجو کی قیادت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔سینیٹر ثمینہ نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا مسئلہ زیادہ ہے اور عوام کو با عزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے جو مثبت تبدیلی آئی ،اس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔ عوامی حمایت کا جو قرض بی اے پی کے نمائندوںاور اتحادیوں پر ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل کر کے اسے ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حق ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات اور روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوں جس کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ۔بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ ادوار میں ان وسائل کو ضائع کیا گیا اور ان سے استفادہ حاصل نہیں کیا جاسکا ان وسائل کو بہتر طور پر استعمال کر کے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کر کے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات ، روزگار ، تعلیم ، صحت جیسے شعبوں میں درپیش مشکلات سے چھٹکارا دلایا جاسکتا تھااس کے برعکس ان وسائل پر موجودہ حکومت نے بھرپور توجہ دی اوردستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید