• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کاکوئٹہ‘حب اور لورالائی میں41مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)عوام کو صحت بخش و معیاری خوراک کی فراہمی اور ناقص اشیاء خوردونوش کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کارروائیوں کے دوران ضلع لورالائی میں 30 ، حب میں 2 جبکہ کوئٹہ شہر میں 9 مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ زونل ڈائریکٹر شراف الدین کی سربراہی میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے لورالائی میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 میٹ شاپس کے خلاف زائد المیعادخوردنی مصنوعات ، نان فوڈ گریڈ کلرز ، غیرمعیاری و پابندی عائد کوکنگ آئل برآمد ہونے پرکارروائی کی گئی ، 6 میٹ شاپس کو دکانوں میں گندگی ، آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار استعمال کرنے ، 3 ہوٹلوں کو صفائی کے ناقص انتظامات و ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے ، 3 ملک شاپس کو دہی کی تیاری میں ملاوٹی دودھ کے استعمال ، 3 بیکرز اینڈ بیکنگ یونٹس کو باسی مٹھائیوں کی موجودگی اور پروڈکشن میں ناقص و ممنوعہ اجزاء کی مکسنگ پر جرمانہ کیا گیا ۔اس دوران بی ایف اے حکام کی گزشتہ ہدایات کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 نان شاپس ، 2 پکوان ہاؤسز اور ایک فروٹ و سبزی شاپ پر بھی جرمانے عائد کئےگئے۔ علاوہ ازیں حب سٹی میں اشیاءخوردونوش کی چیکنگ پر 2 جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مصالحہ جات اور ممنوعہ گٹکاپان پراگ برآمد ہوا ، جس پر دونوں دکانوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ دوران معائنہ برآمد ہونے والی مضر صحت اشیاء موقع پر تلف کردی گئیں۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں مشن روڈ اور خیزی چوک میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 ہوٹلوں ، ایک ملک شاپ اور ایک بیکری پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مذکورہ علاقوں میں موجود کھانے پینے کے مراکز کے مالکان کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے ترجیحی بنیادوں پر فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنےکی ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین