• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں شدید سردی، 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں شدید سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

سینٹ پیٹرز برگ میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 21  ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا ۔

روس کے شمالی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 20.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا جو کہ 1893 میں اسی دن کے مقابلے میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔

روس کے محکمہ موسمیات کے ماہر نے مزید کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ میں 21 ویں صدی میں دو مرتبہ 14 جولائی 2015ء اور 3 جنوری 2002ء  کو سرد موسم کے ریکارڈ ٹوٹے تھے۔

تازہ ترین