ہم نے پھولوں کی تجارت چھوڑ کر
سنگساری کو اپنا شعار بنا لیا ہے
یہاں ترک محبت کے اسباق پڑھاتے
ہفتہ وار پریکٹیکل میں
لاشوں کو جلانا
سکھایا جاتا ہے۔
عطر ،خوشبو پسند کرنے والے
پھولوں کی آبیاری کرنے والے
انسانی گوشت کے جلنے کو بو سونگھنے کو تیار رہیں
یہاں کسی بھی لمحہ
اپنی کوتاہی کو چھپانے کے لئے
ملکی اور غیر ملکی انسان جلائے جاتے ہیں
منکے ،ٹوپیاں ،بنانے والے رٹو طوطا چشم
اپنے مقاصد کے لئے
اس کنوئیں میں رہنے والوں سے
رجوع کر سکتے ہیں
اعلان ختم ہوا