جبران ناصر اور امریکی اداکار کی مشابہت کے چرچے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبران ناصر اور امریکی اداکار کی مشابہت کے چرچے

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر سے مشابہت رکھنے والے امریکی اداکار کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر جبران ناصر کی ہے جبکہ دوسری تصویر امریکی ٹی وی سیریز بروکلن، نائن-نائن کے کردار ایڈریان پائیمینٹو کی ہے۔

صارف نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ جبران ناصر اور امریکی ٹی وی سیریز کے کردار ایڈریان پائیمینٹو سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔‘

ٹوئٹر صارف کے اس ٹوئٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے بھی جبران ناصر اور امریکی اداکار کی مشابہت پر اتفاق کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ’ان دونوں میں تو کافی حد تک مشابہت ہے۔‘

دوسرے صارف نے کہا کہ ’شُکر! میں اکیلا ہی نہیں کہ جس کا ماننا یہ ہے، جبران ناصر اور امریکی اداکار آپس میں مشابہت رکھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ امریکی ٹی وی سیریز میں ایڈریان پائیمینٹو کا اداکار، رائٹر اور کامیڈین جیسن مینٹکوز نے ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید