• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈر گانے گاتا، تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر


سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد، مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ لیڈر لیڈر ہوتا ہے، گانے بھی گاتا ہے، ترانے بھی پڑھتا ہے، گانے گواتا بھی ہے اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجہ گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہو گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، بیٹے جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، شادی پر میں گانا بھی گاؤں گا، جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے، جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوں گے، ون ڈش رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں، وہ ہمارے دل میں ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم کے داماد نے کہا کہ بلاول نہ بھی بلائیں ان کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں پولیس مجھے نہیں پکڑے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے یہ بھی کہا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی تنگ کرے، ہمارے گھر سکون ہے، میں 4 سال سے آئینِ پاکستان کی بات کر رہا ہوں۔

تازہ ترین