• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مگرمچھ کے حملے کے بعد زندہ بچ جانے والی نوجوان لڑکی

10 فٹ لمبے مگرمچھ کے حملے کا شکار ہونے والی نوجوان برطانوی لڑکی زندہ بچ گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 18 سالہ ایمیلی زیمبیا میں دریائے زمبیزی پر وائٹ واٹر رافٹنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران 10 فٹ لمبے مگرمچھ نے اُن پر حملہ کردیا۔

نوجوان لڑکی صرف اپنے دوستوں کی ہمت کی بدولت بچ پائی، جنہوں نے پانی کے اندر غوطہ لگایا اور مگرمچھ کو اس وقت تک مکے مارے جب تک کہ اس نے لڑکی کو آزاد نہ کر دیا۔

ایمیلی کے والد نے کہا کہ ’میری بیٹی نے بڑی ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا جبکہ اس حملے میں ایمیلی کو کئی زخم آئے لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میری بیٹی کی ٹانگ کو بری طرح سے نقصان پہنچایا ہے، اس کا دایاں پاؤں زخمی ہوا جبکہ کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔‘

دوسری جانب ایمیلی کا کہنا ہے کہ ’وہ مگرمچھ کے حملے کے بعد زندہ بچنے پر خود کو خوش قسمت سمجھ رہی ہیں۔‘

تازہ ترین