• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کیسز میں اضافہ، برطانیہ میں پلان بی نافذ

کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز میں اضافے پر برطانیہ میں پلان بی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اومی کرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانی پابندیاں پھر نافذ کی جارہی ہیں، پیر سے جن ورکرز کیلئے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ گھر سے ہی کام کریں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جمعے سے بیشتر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، تھیٹر اور سینما میں بھی ماسک کا استعمال کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتہ سے نائٹ کلب اور رش والے مقامات پر جانے کیلئے کووڈ پاس دکھانا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین