• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل 2021، ’خدا اور محبت‘‘ اور ’’رنگ محل‘‘مقبول ترین پاکستانی ڈرامے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے’ خدا اور محبت‘ اور’ رنگ محل‘ کو پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین شوز میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔گوگل نے پاکستان میں 2021کے مقبول ترین ڈراموں اور ویب سیریز کا اعلان کردیا ،جس میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔سرچ انجن گوگل نے 2021میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں اور سیریز کی فہرست جاری کی ہے جن کی ٹریفک میں 2020 کے مقابلے میں2021میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں میں جیو انٹرٹینمنٹ لا ʼخدا اور محبت سیزن 3ʼ ،دوسرے نمبر پر جب کہ’رنگ محل‘ چوتھے نمبر پر رہا۔ گوگل کی جاری کردہ مقبول ترین موویز اور ٹی وی ڈراموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیٹ فلکس کا کورین شواسکوئیڈ گیم، دوسرے پرجیوانٹرٹینمنٹ کا ’خدا اور محبت‘، تیسرے پر ہم چینل کا ڈرامہ’ چپکے چپکے‘، چوتھے پرجیو انٹرٹینمنٹ کا ’ رنگ محل‘، پانچویں پر بولی وڈ فلم’ رادھے‘، چھٹے پر بھارتی شو بگ باس سیزن 15، ساتویں نمبر پر نیٹ فلکس کا اطالوی ڈرامہ منی ہائیسٹ، آٹھویں پر ترک ڈرامہ ارطغرل غازی، نویں پرہولی وڈ فلم بلیک وِیڈو، دسویں نمبر پر ہولی وڈ فلم ایٹرنلز جبکہ گیارہویں نمبر پر ترک ڈرامہ کورلوش عثمان ہے۔

تازہ ترین