• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا ہےسانحہ سیالکوٹ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے جس ملک اور معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں امن نہیں ہوتا ،یہی وجہ ہے کہ اللہ نے انسانوں کو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ اپنی مرضی کا قانون بنا کر اپنے مفادات کے لیے دنیا کے مالک بن جائیں، پاکستان جو اللہ کے نام پر بنایا گیا تھا آج اللہ کے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی عوام سز ابھگت رہے ہیں۔ ملک میں عدم انصاف کی وجہ سے ہر طرف افراتفری اور ملک بحرانوں کا شکار ہے، عدالتوں میں انصاف نہ ہونے کی وجہ سے لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میںلے رہے ہیں۔ حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں مگر انصاف کے اداروں میں وہی کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں جو لوٹ مار کر رہے ہیں۔ پورا نظام چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ سیالکوٹ میں جس درندگی کا مظاہرہ کیا گیا پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے۔ اس میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان، علامہ اقبال اور سید مودودی کا تصور پاکستان کہیں نظر نہیں آتا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی اسلام اور جمہوریت نظر نہیں آتی جو جتنا بڑا اور طاقتور ہے وہ اتنا ظالم بھی ہے مٹھی بھر عناصر نے عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستان کو ایک ایسی اسلامی جمہوری قیادت کی ضرورت ہے جو ملک اور قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکے، انصاف امیر غریب، مسلم اور غیر مسلم سب کے لیے برابر ہو۔ محمد غالب نے کہا کہ ملک کو قوم پرستی، فرقہ پرست، اور موروثی سیاست اور کرپشن نے برباد کیا ۔
تازہ ترین