• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات پر حملوں میں 1 اور پاکستانی جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے، ایک ٹکڑا لگنے سے مذکورہ پاکستانی جاں بحق ہوا ہے۔

اماراتی فضائی دفاع نے اس بیلسٹک میزائل کو ناکام بنایا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ حالیہ کشیدگی میں 3 پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں۔

ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 پاکستانی ابوظبی میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید