• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نئی تباہی کی طرف جارہا ہے‘مغرب رویہ بدلے‘ معید یوسف

اسلام آباد(ایجنسیاں)مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معیدیوسف نے خبردارکیاہے کہ افغانستان نئی تباہی کی طرف جارہاہے ‘مغرب اپنا رویہ بدلے ‘امریکامفاد پوراہونے کے بعد پاکستان کو ایک طرف کردیتا ہے ‘گوادر میں چین کے فوجی نہیں معاشی اڈے ہیںجو سب کیلئے کھلے ہیں‘امریکا اور روس کو بھی معاشی شراکت داری کی پیش کش کی ہے‘ہمارے معاشی اڈے سب کے لیے کھلے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں معید یوسف نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان ایک بار پھر خبردار کر رہا ہے کہ اگر مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے‘افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں 22.8ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔معید یوسف نے کہاکہ پیسہ ہے لیکن افغانستان میں بینکنگ چینلز کو چلنے نہیں دیا جا رہا۔ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے۔

تازہ ترین