• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے ضرورت کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،مشیرخزانہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت ملک بھرمیں بنیادی ضرورت کی اشیا کی سہل اندازمیں فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے،مشیرخزانہ نے وزارت صنعت وپیداوارکو مقامی منڈیوں میں خوردنی تیل کی قیمتوں پرقابورکھنے کیلئے اقدامات اور بین الاقوامی مارکیٹ سے پام اورسویا بین آئلکے سستے نرخوں پرخریداری کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس بدھ کو مشیر خزانہ کی زیرصدارت ہوا، سیکرٹری خزانہ نے افراط زرکی ہفتہ وارصورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.48فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ 11ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور19میں استحکام ، 21اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

تازہ ترین