• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، یہ کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

نجی اسپتال نے خاتون مریضہ میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام کا  کہنا ہے کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی  کوشش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارے پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون کے رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔

قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تبدیل شدہ ہے۔

قاسم سومرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس موجود پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔

تازہ ترین