• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک نہیں، اومی کرون سے متعلق عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اومی کرون ڈیلٹا کے مقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں، اومی کرون کے خلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان نہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اومی کرون سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، اس لیے ہمیں بہت محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سیکنڈ ان کمانڈ مائیکل رائن کا کہنا ہے کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ کورونا ویکسینز اومی کرون پر بالکل بھی اثر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تمام ویرینٹس کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ویکسین لگوانا ہی ہے۔

مائیکل رائن کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اومی کرون بہت تیزی سے پھیلتا ہے، تاہم کسی بھی نئے ویرینٹ کا اس طرح پھیلنا سرپرائز نہیں ہوتا۔

تازہ ترین