• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا سوشل میڈیا پر جواب دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شاداب خان کی جانب سے گزشتہ روز سوالوں جوابوں کا سیشن شروع کیا گیا۔

شاداب خان کا انسٹا اسٹوری پر مداحوں کو خود سے سوال کرنے کے لیے کہنا ہی تھا کہ ہزاروں سوالوں کی لائن لگ گئی۔

مداحوں کی جانب سے شاداب خان سے پوچھے گئے دلچسپ سوالوں کے جواب بھی حس مزاح سے بھرپور تھے۔

شاداب خان نے چند سوالوں  کے جواب دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ آج کل پاکستان میں ہی ہیں اور وہ اسلام آباد میں نہیں بلکہ راولپنڈی میں رہتے ہیں۔

شاداب خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے بہت مار کھا رکھی ہے، شہری اور دیہاتی زندگی دونوں کا ہی اپنا مزہ ہے، انہیں دونوں پسند ہیں۔

بابر اعظم کے گھر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں واضح تو نہیں معلوم کہ بابر اعظم کہاں رہتے ہیں مگر اتنا پتہ ہے کہ وہ اپنے گھر ہی میں رہتے ہوں گے۔

اس دوران شاداب خان سے اُن کی شادی سے متعلق بھی متعدد مداحوں نے سوال کیے جس کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’سوال اچھا ہے مگر اُن کے پاس اس کا جواب نہیں ہے۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید