• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کا ہدف ہے۔ 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے سال کی چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 10 دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، جبکہ 13 دسمبر سے ملک کے باقی حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی، مہم میں ای پی آئی اور این سی اوسی کے اشتراک سے کورونا ویکسین بھی ہوگی،31 مخصوص اضلاع میں کورونا ویکسین دی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت مند مستقبل کیلئے اپنے بچوں کو ضرور قطرے پلوائیں، والدین اپنے دروازے پولیو ورکرز کیلئے کھولیں، والدین شکایات اور معلومات کے لئے ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کے 1300 عارضی سینٹرز بنائے گئے ہیں، 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین