• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف میوزک پروڈیوسر روہیل حیات معروف سماجی شخصیت جنید جمشید کی یاد میں غمزدہ ہوگئے۔

 مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں روہیل حیات نے کہا کہ ’کسی نے مجھ سے پوچھا کہ میں اپنے بھائی اور دوست جنید جمشید کے اس دنیا سے چلے جانے کے بارے میں خاموش کیوں رہا۔‘

روہیل حیات نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ جنید جمشید کے کھو دینے کے نقصان کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جائیں گے۔‘

اُنہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’مجھے جنید جمشید کی حیرت انگیز مسکراہٹ یاد آتی ہے۔‘

روہیل حیات نے مزید کہا کہ ’جنید جمشید جنت میں ہمیشہ مسکراتا رہے اور اللّہ تعالیٰ اُن کی روح کو سلامت رکھے، آمین۔‘

واضح رہے کہ معروف سماجی شخصیت، نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس گزر گئے ہیں۔

7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے۔661 کے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔

جنید جمشید بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے، انہوں نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرام اور ایونٹس میں بھی شرکت کی۔

جنید جمشید کی خوبصورت نعتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید