• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، احسن اقبال نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا


رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر موجود رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔

اس موقع پر رہنما نون لیگ احسن اقبال نے پریس بریفنگ کے دوران ہاتھ اٹھا کر ہاتھ پر ڈنڈے لگنے کا بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ افتتاح کے لئے پہنچے تو حکومت نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔

نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت رینجرز سے بھی پولیس والا کام لے رہی ہے۔

احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ آج عمران خان کہتے ہیں سڑکوں اور شاہراہیں بنانے سے ملک بنتے ہیں، جو اس منصوبے کے ناجائز حقدار ہیں وہ کل آئیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کس منہ سے گرین لائن کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں، ہم نے ترقی کے فلسفے کو دیکھ کام کیا تھا، یہ تو جنگلہ بس کہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک سے ملک کا مستقبل بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 10 دسمبر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین