• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو مزید 1 ماہ کی مہلت

سندھ ہائی کورٹ میں 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 1 ماہ کی مزید مہلت دے دی۔

عدالتِ عالیہ میں 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس کو لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق 1 ماہ کی مزید مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرا کے رپورٹ پیش کی جائے۔

جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عرصۂ دراز سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں۔

پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ شہری عبدالقادر، مہیول، عثمان، سلیم الدین، وسیم عزیر الحسن اور محمد فاروق کی بازیابی کے لیے اقدامات جاری ہیں، مختلف اداروں کو خطوط لکھے ہیں جن پر جواب آنا باقی ہے۔

رپورٹ میں پولیس نے بتایا کہ صوبائی ٹاسک فورس، جے آئی ٹیز اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، شہریوں کی بازیابی کے لیے مہلت دی جائے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان لاپتہ ہونے والے افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

تازہ ترین