• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا آصف زرداری کے بیان پر افسوس کا اظہار

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے۔

شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ میاں صاحب کی پاکستان کیساتھ غیرمتزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی۔

‏انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

لاہور کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی نمایاں کارکردگی پر آصف زرداری نے کارکنوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی تھی جس میں آصف زرداری نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد حلقے چھوٹے کیے، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔

تازہ ترین