• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیاہتا کترینہ و وکی کی شادی کی تصویر سامنے آگئی


نوبیاہتا بالی ووڈ جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی۔ 

واضح رہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تقریب ہندو مذہب کی رسومات کے مطابق راجستھان کے علاقے مدھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی۔

ان کی شادی کی تقریبات میں دلہا دلہن کے گھر والوں، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریبات جاری ہی تھیں کہ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی پہلی تصویر بھی سامنے آگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک صارف نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی تصویر ہے۔


انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ یہ تصاویر مدھوپور کے سکس سینسز فورٹ سے لی گئی ہیں۔ 

بظاہر دھندلی دکھائی دینے والی اس تصویر میں دونوں کو فورٹ کی چھت پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید