• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی گلیڈی ایٹریز کا حصہ، پی ایس ایل کا اختتام جیت پر کرنے کے خواہشمند

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے شاہد آفریدی باضابطہ طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہوگئے، انہوں نے نئی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ 

شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں اپنے کیریئر کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ 2017 میں انہوں نے پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ 

سپر اسٹار آل راؤنڈر نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو ایک کھلاڑی کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا حوصلہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی اسی ترغیب کو اپنی ٹیم کی مدد کرنے کے لیے استعمال کریں گے اور پرفارمنس دیں گے جو ٹیم کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرسکے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن شاہد آفریدی کا آخری ایونٹ ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی باضابطہ طور پر پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

تازہ ترین