• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو یہاں ’’گرین لائن‘‘ بس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے، تاہم مذکورہ روٹ پر بسیں 25دسمبر سے چلائی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب کی کوریج کے لیے صرف سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور نیوز ایجنسی کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت تیار منصوبے’’گرین لائن‘‘کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان ایم اے جناح روڈ، نمائش کے مقام پر قائم زیر زمین جنکشن میں کریں گے، جس کے بعد 25دسمبر سے سرجانی ٹائون سے نمائش جنکشن تک بسیں چلائی جائیں گی۔

قبل ازیں جمعرات کو یہاں صرف الیکٹرانک میڈیا کےنمائندوں کو گرین لائن منصوبے کادورہ کروایا گیا، جب کہ اس موقع پر پرنٹ میڈیا کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ انتظام دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوں کہ گرین لائن منصوبے کا ابھی کچھ کام باقی ہے۔

لہٰذا فوری طور پر بس سروس شروع نہیں کی جارہی اور گرین لائن کے روٹ پر شہریوں کے لیے باضابطہ بس سروس کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین