لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی واضح تنبہیہ کے باوجود وزیراعظم پشاور گئے۔ عمران خان نے پشاور میں انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔سینیٹر پلوشہ خان نے سوال کیا کہ وزیراعظم جب خود قانون، قواعد اور ضوابط کی دھجیاں اڑائے تو پھر انتخابی قواعدو ضوابط پر کون عمل کرائے گا۔