• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کی شادی کی انگوٹھی کا شہزادی ڈیانا کی انگوٹھی سے کیا تعلق ہے؟

کترینہ کی شادی کی انگوٹھی کی قیمت سات لاکھ سے زائد ہے
کترینہ کی شادی کی انگوٹھی کی قیمت سات لاکھ سے زائد ہے

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی انگوٹھی لیڈی ڈیانا کی مشہورِ زمانہ انگوٹھی سے مماثلت رکھتی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں تصویروں میں نیلم کا پتھر جڑے قیمتی شادی کی انگوٹھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کترینہ  کی دلکش تصاویر میں نظر آنے والی انگوٹھی شہزادی ڈیانا کی مشہور انگوٹھی جیسی ہے جو  ڈیانا کے انتقال کے بعد یہ شاہی انگوٹھی ان کی بہو کیٹ مڈلٹن کو دے دی گئی جو مختلف مواقع پر اسے پہنے نظر آتی ہیں۔

 کترینہ کی شادی کی انگوٹھی کی قیمت سات لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین