• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل آج شادی کرلیں گے، کہا جا رہا ہے کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑہ ہنی مون پر مالدیپ نہیں جائیں گے بلکہ وہ شادی کے بعد کچھ دن راجستھان کے سکس سینس فورٹ میں ہی گزاریں گے۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ جوڑا شادی کے بعد ہنی مون کی غرض سے مالدیپ کے سفر کا ارادہ رکھتا ہے تاہم اب ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ جوڑا 12 دسمبر تک لگژری ریزورٹ میں قیام کرے گا، جس کے بعد وہ ممبئی واپس جائیں گے اور اپنی فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

 شادی کے باوجود وکی اور کترینہ دونوں اپنی فلمیں وقت پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اس لیے شادی کے فوراً بعد  دونوں ہنی مون پر نہیں جائیں گے۔ 


تازہ ترین