• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی خوبصورت اور دین دار شخص سے کرنے کی خواہشمند ہیں۔

وینا ملک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کر سکتا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا شخص ظالم ہوتا ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوبصورت انسان سے شادی کروں گی جو دنیا کے بعد جنت میں بھی میرے ساتھ ہو۔

اس موقع پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا ایسے شخص کی تلاش جاری ہے؟

اس سوال پر وینا ملک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ  ابھی تو ایسا کوئی نہیں ہے لیکن ان شاءاللہ وہ میرے لیے کہیں نہ کہیں ضرور ہوگا، وہ خودہی میرے پاس آجائے گا۔

تازہ ترین