• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ اہلیہ وینا سے متعلق جلد پنڈورا باکس کھولوں گا: اسد خٹک


اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد وینا سے متعلق انکشافات سے بھرپور پنڈورا باکس کھولیں گے۔

سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں میرے بچوں کے ساتھ نامعلوم افراد رہتے تھے اور میرے بچوں کو غیر قانونی طورپر پاکستان کیسے بھیجا گیا، جلد پنڈورا باکس کھولوں گا۔

دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے بچے اغوا کرنے اور اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کے سنگین الزامات کے بعد وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) سے رابطہ کرلیا۔


وینا ملک کا حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ میرے خلاف پیسے دے کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جس کے جواب میں میری جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں کیس رجسٹرڈ کروادیا گیا ہے۔

وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین