• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی  متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7 برس بعد  اداکاری کی دنیا میں انٹری دے رہی ہیں۔

وینا ملک جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی سیاسی و سماجی مسئلے پر مبنی سیریز میں نظر آئیں گی۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ مزاحیہ انداز میں سیاست و سماجی حالات پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کہانی  مزاحیہ مصنف و اسکرپٹ رائٹر ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے لکھی ہے۔


وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اردو فلکس کی سیریز کے علاوہ بھی یونس بٹ کے چند دیگر اہم منصوبے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم انہوں نے اس متعلق معلومات بتانے سے گریز کیا۔

وینا ملک نے 2002 سے 2014 تک اداکاری کی، انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

تازہ ترین