• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی ایک جھلک مداحوں کو دکھا دی جس میں ان کے ساتھ مزید 2 معروف کرکٹرز بھی موجود ہیں۔

 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے لیے ایکشن میں نظر آنے والے ہربھجن سنگھ نے اپنے انڈر 19 کرکٹ کے دنوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے مداحوں سے پوچھا کہ تصویر میں موجود دو کھلاڑیوں کے نام کا اندازہ لگائیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’پہچانو تو مانیں، انڈر 19 ورلڈ کپ کے دن 1998/99۔‘

41 سالہ ہربھجن سنگھ کے ٹوئٹ کے جواب میں مداح اندازے لگانے میں مصروف ہیں۔

 ہربھجن کو پاکستان کے سابق بلے باز حسن رضا اور بغیر شرٹ والے عمران طاہر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر 1998/99 کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران کلک کی گئی تھی، جو جنوبی افریقا میں کھیلا گیا تھا۔

تازہ ترین