• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ٹیم بنگلادیش روانہ

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ ہوگئی۔

آخری وقتوں میں کیمپ میں بلائے گئے گول کیپرز امجد علی اور مظہر عباس کے ویزے تاحال نہ مل سکے، مجبوراً جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے گول کیپرز عبداللّٰہ اور وقار کو ڈھاکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دونوں گول کیپر کے بنگلادیش کے ویزے لگے ہوئے ہیں، کوئی رسک نہیں لینا چاہتے اس لیے جونیئر گول کیپرز کو ہی بھیج رہے ہیں۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان کی ٹیم گول کیپرز کے بغیر روانہ ہو گئی۔

ابتدائی طور پر اسکواڈ میں شامل گول کیپرز کو جونئیر ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں بھیجا گیا اور جن 2 سینئر گول کیپرز کو آخری وقتوں میں کیمپ میں شامل کیا گیا ان کے ویزے تاحال نہ مل سکے، اس لیے ٹیم بغیر گول کیپرز کے ڈھاکا چلی گئی۔

گول کیپر کوچ احمد عالم کی سفارش پر جونئیر ٹیم کے گول کیپر وقار اور عبداللّٰہ کی جگہ تجربہ کار امجد علی اور مظہر عباس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ امجد علی اور مظہر عباس کے ویزے تاحال موصول نہیں ہوئے اور وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے اس لیے جونیئر گول کیپرز کو ہی ڈھاکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم پہلا میچ منگل کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین