• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق دو گوادر کو تحریک، ہدایت الرحمان اور ضیا اللّٰہ لانگو آمنے سامنے آگئے

’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور صوبائی مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللّٰہ لانگو آمنے سامنے آگئے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نےکہا کہ صوبائی حکومت نے مطالبات پر کوئی عمل نہیں کیا ہے۔

اس بات کا جواب دیتے ہوئے مشیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اہل دھرنا کے 19 میں سے 16 مطالبات پر عمل درآمد کرلیا ہے۔

’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ گوادر میں منشیات کے ہزاروں اڈے ہیں، حکومت انہیں ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات ماننے کی بجائے ہم پر لشکرکشی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مولانا ہدایت الرحمان نے یہ استفسار کیا کہ ’کیا میں دہشت گرد ہوں؟ یا منشیات فروش ہوں؟ جو میرا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم پُر امن، جمہوری لوگ ہیں، قانون کو مانتے ہیں، حکومت آئے اور ہم سے بات کرے۔

مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللّٰہ لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ان کے 19 میں 16 مطالبات پر عمل درآمد کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مطالبات کے حل کے لیے کمیٹی بھی بنائی تھی، پٹرولنگ صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت ہورہی ہے۔

تازہ ترین