• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونڈہ،گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ فوجی مشقیں، آرمی چیف کا معائنہ

راولپنڈی ( خبر ایجنسی،مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چونڈہ دورے کے دوران گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ فوجی مشقوںکا معائنہ کیا ،ا س موقع پر انہوں نے کہاکہ مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے اور جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کےقریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا، کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل عامر نے استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، آرمی چیف نے وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ بھی لیا، سپہ سالار نے مزید کہا کہ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار اور عزم بڑھتا ہے، مشقیں جدید رجحانات اور نظریات کے ربط میں کردار ادا کرتی ہیں۔

تازہ ترین