• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کا مزید پی ایس ایل کھیلنے کی فرمائش کرنے والے مداح کو جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے مزید پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرنے والے مداح کو جواب دے دیا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیون میں آخری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شاہد آفریدی ٹورنامنٹ کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں ،یہ میرا الوداعی پی ایس ایل ہے خواب ہے کہ اختتام ٹرافی کے ساتھ ہو۔

شاہد آفریدی کے اس اعلان کے ساتھ ہی مداح ان سے مزید کھیلنے کی فرمائش کرنے لگے تھے اب انہوں نے ایسے ہی ایک مداح کو جواب دیا ہے۔

ٹوئٹر پر بلال مظہر نامی صارف نے کہا کہ شاہد آفریدی کو دو پی ایس ایل اور کھیلنے چاہئیں تاکہ وہ اسلام آباد اور لاہور کی نمائندگی بھی کریں۔

شاہد آفریدی نے اس ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’بس کر یار ، اور کتنا کِھیلائے گا۔‘

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی، تیسرے سیزن میں کراچی کنگز، چوتھے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

اب آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین