• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جو کلارک پاکستان سُپر لیگ کے سیزن سیون میں ایکشن دکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔

پی ایس ایل کے سیزن 7 کا انعقاد آئندہ ماہ 27 تاریخ سے کراچی میں ہوگا، جس کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین تو پرجوش ہیں ہی، وہیں غیر ملکی کرکٹرز بھی اس میں حصہ لینے کے لیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے جو کلارک نے بھی حال ہی  میں پی ایس ایل کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ جلد پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے کے منتظر ہیں۔

پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گاجبکہ پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوں گے۔

ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں کے ریٹین پلیئرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست:

1: بابر اعظم

2: عماد وسیم

3: محمد عامر

4: محمد نبی

5: جو کلارک

6: عامر یامین

7: شرجیل خان

8: محمد الیاس

تازہ ترین