• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس  وفات پا گئیں۔

 سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر نے راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا.

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

ایئرچیف مارشل  نے کہا کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس سے قبل 2019 میں بیگم رشیدہ منہاس کی طبیعت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شدید علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ راشد منہاس نے 1971 کی جنگ میں وطن عزیز کے لیے جان قربان کی تھی۔

راشد منہاس کو 21اگست 1971 ءکو کراچی کے آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

راشد منہاس کو ان کی بہادری اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، وہ نشان حیدر کا اعزاز پانےوالے کم عمر ترین پائلٹ ہیں۔

تازہ ترین