امریکی سپریم کورٹ نے ٹیکساس کے اسقاط حمل کے قانون پر پابندی لگانے سے انکار کردیا لیکن اسقاط حمل کے حامیوں کو قانون کے ماتحت عدالتوں میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی۔
قانون کے مطابق ٹیکساس میں چھ ہفتے سے زائد حمل کو ضائع کرنے کی پابندی ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چار مہینے میں دوسری مرتبہ امریکی سپریم کورٹ نے اس قانون پر پابندی لگانے سے انکار کیا ہے۔
اسقاط حمل کے مخالفین نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑے ہیں۔