امریکی سپریم کورٹ نے ٹیکساس میں اسقاط حمل کے قانون پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی۔
ٹیکساس کے رائٹس گروپ نےاسقاط حمل پر پابندی کے قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ٹیکساس میں اسقاط حمل کےقانون کا نفاذ بدھ کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکساس میں حمل کے 6 ہفتوں کے بعد اسقاط حمل پر پابندی کا قانون منظور کیا جاچکا ہے، قانون کے تحت اسقاط حمل کرنے والوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت ہوگی۔