• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن بھی جاری


سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ان کی جگہ سیکریٹری پاور علی رضا بھٹہ کو 3 ماہ کے لیے اضافی چارج دے دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر ارشد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکریٹری پٹرولیم کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے اختلافات کے بعد سیکریٹری پٹرولیم کو اُن کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سیکریٹری پٹرولیم کے کام سے مطمئن نہیں تھے، ان کے درمیان کئی روز سے اختلافات بھی چلے آرہے تھے۔

تازہ ترین