سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سیکریٹری پٹرولیم کے کام سے مطمئن نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر اور سیکریٹری پٹرولیم کے درمیان اختلافات بھی تھے، وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم سے سیکریٹری پٹرولیم کو تبدیل کرنے کو کہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پیٹرولیم وفاقی وزیر کو اعتماد میں لیے بغیر نجی آئل و گیس کمپنیوں سے ملتے رہے، گوادر میں ایل این جی فراہمی پر اختلافات بھی سیکریٹری پٹرولیم کو ہٹانےکی وجہ بنے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنریز کی جانب سے بھی براہ راست وفاقی وزیر کو مسائل بڑھنے کی شکایت تھیں، مقامی ریفائنریز سے فرنس آئل اٹھانے کے اقدامات کا نہ ہونا بھی سیکریٹری پٹرولیم کو ہٹانے کی وجہ بنے۔