لاہور(خصوصی نمائندہ، نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر کروڑوں روپے تاوان عائد کر دیا گیا،لیگی رہنمائوں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان ، مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ جرمانوں کی عدم ادائیگی پر جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع ہوگا، اینٹی کرپشن حکام کا مراسلہ جاری، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا ۔