لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کا چالان جمع نہ کرانے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے ایف آئی اے کو مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور مالیاتی سکینڈل کے مقدمے میں چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں۔