ایران جوہری معاہدہ بحالی مذاکرات میں عدم پیش رفت پر ایران نے یورپی ممالک پر تنقید کی ہے، ایرانی مذاکرات کار علی بغیری کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک مذاکرات میں تعمیری تجاویز دینے میں ناکام رہے۔
ایرانی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ یورپی فریقین نے ایران پر پابندیوں سے متعلق اختلافات کو حل کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے، دوسری طرف یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایران کی طرف سے پیش کی گئیں تجاویز قابل قبول نہیں ہیں۔
گذشتہ ماہ ہونے والے ایران جوہری معاہدہ بحالی مذاکرات میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس شریک تھے جبکہ امریکا بالواسطہ شریک ہوا تھا۔
ایران اور چھ ممالک کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا 2018 میں یک طرفہ طور پر نکل گیا تھا، جس کے بعد سے جوہری معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔