کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے وزراء فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈالیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جبکہ فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آئی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے، شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ روکنے کے لئےالیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے اور پی ٹی آئی نے درجنوں اکائو نٹ الیکشن کمیشن سے چھپائے ۔