کوئٹہ(اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات کے حوالے سے وزیراعظم کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گوادر تحریک کے مطالبات انسانی حقوق کے تحفظ پر مبنی ہیں‘ گوادر تحریک کے مطالبات پہلے ہی سے موجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہیں‘صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آنے والے مطالبات پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے‘ متعلقہ محکمے غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنا رہے ہیں۔