اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے انٹیلیجنس ونگ کی معاونت سے اربوں روپے مالیت کی 340 کلو ہیروئن اور 505 کلو مورفین برآمد کر لی ہے، اے این ایف ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین سے برآمدہ منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 9 کروڑ 28 لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے جسے یورپی ممالک میں سمگل کیے جانا تھا، اے این ایف نے تمام برآمد شدہ مواد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔